English   /   Kannada   /   Nawayathi

تمل ناڈو: پر تشدد مظاہروں میں 11 افراد ہلاک

share with us

تمل ناڈو:23؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)گذشتہ روز احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس کی جانب سے اچانک طاقت کے استعمال کے بعد مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور سرکاری گاڑیوں کو نظر آتش کردیا۔تمل ناڈو کے ٹوٹیکورین شہر میں ویدانتا سٹیری لائٹ کاپر یونٹ کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی ماہ سے ایک احتجاج جاری تھا جو کل پرتشدد رخ اختیار کرلیا جس کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔گذشتہ روز احتجاجی مظاہرے جاری تھے، لیکن پولیس کی جانب سے اچانک طاقت کے استعمال کے بعد مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور سرکاری گاڑیوں کو نظر آتش کردیا۔تمل ناڈو کے چیف منسٹر پلانی سوامی نے اس معاملے میں عدالتی تحقیقات کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ ہلاک ہونے والے افراد خاندان کو فی کس 10 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا گیا۔میڈیا رپورٹز کے مطابق ان احتجاجی مظاہروں میں کم از کم 20 ہزار افراد شامل تھے۔ ویدانتا لمیٹڈ کمپنی کی جانب سے سٹیری لائٹ کاپر یونٹ کو سنہ 1996 میں قائم کیا گیا۔ اس کے قیام کے بعد سے مقامی عوام مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس تانبے کے یونٹ سے فضائی اور آبی آلودگ پیدا ہورہی ہے۔ مقامی عوام کا کہنا تھا کہ اس یونٹ کی وجہ سے کینسر کی بیماری اس علاقے میں پھیل رہی ہے۔ اس کے بعد سے یہ مطالبہ ایک تحریک میں بدل گیا اور پچھلے 22 سالوں سے اس کاپر یونٹ کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ سنہ 2013 میں اس وقت کے تمل ناڈو کی وزیر اعلی جیہ للتا نے اس فیکٹری کو بند کرنے کا حکم جاری کیا، تاہم ان احکام پر نیشنل گرین ٹربیونل نے روک لگادی ہے۔گذشتہ روز 20 ہزار سے زائد مظاہرین نے ریلی نکالی، لیکن پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کے بعد احتجاجی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد حالات مزید خراب ہونے پر پولیس نے فائرنگ شروع کردی جس کے سبب 11 افراد ہلاک ہوگیے۔تمل ناڈو کی مختلف حذب اختلاف کی جماعتوں نے اس معاملے میں سخت رد عمل ظاہر کیا اور اس کو حکومت کی ناکامی قرار دیا۔ ایم این ایم پارٹی کے سربراہ کمل ہاسن نے پولیس کی جانب سے فائرنگ پر شدید اعتراض کیا۔تمل ناڈو کی حذب اختلاف کی جماعت ڈی ایم کے نے 25 مئی کو تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ اس معاملے میں بھارتی وزارت داخلہ نے ریاستی حکومت سے ایک تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے اسے حکومت کی دہشت گردی قرار دیا۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا