English   /   Kannada   /   Nawayathi

'آج وزیر اعلی عہدہ کا حلف لیں گے کمار سوامی، بی جے پی منائے گی 'مینڈیٹ مخالف دن

share with us

بنگلور:23؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک میں بدھ کو کانگریس ۔جے ڈی ایس کی گٹھبندھن حکومت بننے جا رہی ہے۔آج جے ڈی ایس لیڈر اور سابق پی ایم ایچ ڈی دیو گوڑا کے بیٹے ایچ ڈی کمار سوامی سی ایم اور کانگریس لیڈر جی پرمیشور نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔اسمبلی میں حلف حلف برداری کی تقریب شام 4:30 بجے ہوگی۔کانگریس کے ہی کے آر رمیش کمار کو اسپیکر بنایا گیا ہے،جبکہ ڈپٹی اسپیکر جے ڈی ایس سے ہوگا۔کے آر رمیش کمار جمعرات کو اسمبلی میں کمار سوامی کا فلور ٹیسٹ لیں گے۔پارلیمنٹ میں اکثریت ثابت ہونے کے بعد کا بینہ کا فیصلہ ہوگا۔اس کے ہی کانگریس ۔جے ڈی ایس میں وزرا کی تعداد کو لیکر بھی اتفاق کیا  گیا ہے۔کانگریس لیڈر کے سی وینو گوپال نے بتایا ،"میٹنگ میں کابینہ کے فیصلے کو لیکر چرچا ہوئی ۔34 وزرا میں سے 22 کانگریس سے ہوں گے ،جبکہ سی ایم سمیت 12 وزیر جے ڈی ایس سے ہوں گے۔بنگلورفلور ٹیسٹ کے بعد وزرا کے پورٹ فولیو کی تقسیم ہر فیصلہ لیا جائے گا۔ادھر بنگلورو میں حلف برداری تقریب کو دیکھنے کیلئے لگائی جانے والی وی آئی پی سیٹوں کو لیکر بھی کانگریس۔جے ڈی ایس کے درمیان میٹنگ میں اراکین اسمبلی نے زاؤور دیاکہ کابینہ میں ا ن کی پارٹی کو واجب حصہ داری ملنی چاہئے۔بتادیں کہ اسمبلی کے باہر جے ڈی ایس کے پوسٹر لگے ہوئے ہیں۔اسے لیکر کانگریس اراکین اسمبلی نے اعتراض کا اظہار کیا ہے۔کرناٹک کے سی ایم بننے جا رہے ایچڈی کمار سوامی کے گھر کے باہر جشن شروع ہو گیا ہے ۔تازہ تصویریں نیوز ایجنسی اے این آئی نے جاری کی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا