English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیرقانونی تارکین کو پناہ دینے والے356 سعودیوں پر مقدمات

share with us

 جدہ:22؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)غیر قانونی تارکین کو پناہ دینے والے 356 سعودیوں پر مقدمات شروع کردیئے گئے۔ انہیں فی خلاف ورزی ایک لاکھ ریال تک جرمانے اور 6 ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ عکاظ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ 330 سعودیوں کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیاہے ۔ دیگر گرفتار شدگان کے حوالے سے قانونی کارروائی آگے بڑھائی جارہی ہے۔ قانون جرم و سزا میں اس بات کی وضاحت ہے کہ جو شخص بھی قوانین کی خلاف ورزی کرنےو الے کسی بھی شخص کو سفر یا روزگار کی سہولت فراہم کرے گا یا اسے پناہ دے گا یا اسے چھپانے کی کوشش کرے گا یا کسی بھی طرح سے تعاو ن کرے گا ۔پہلی مرتبہ 15 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ غیر ملکی کو بے دخل کردیا جائے گا۔ دوسری مرتبہ مذکورہ خلاف ورزی پر 30 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا ، غیرملکی کو مذکورہ جرم کے ارتکاب پر مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا۔ اسے 3 ماہ قید کی سزابھی دی جائے گی۔ اگر مذکورہ خلاف ورزی تیسری مرتبہ کی گئی تو اسے ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔ غیر ملکی ہوگا تو بے دخل کردیا جائے گا البتہ اسے 6 ماہ کی قید بھی کاٹنا ہوگی۔ مملکت کے مختلف علاقوں میں ترحیل کے اداروں کے ماتحت تحقیقاتی کمیٹیوں کے سامنے مذکورہ خلاف ورزیوں کے معاملات آئے تھے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا