English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین میں ریت کا طوفان ،نظام زندگی درہم برہم

share with us

بیجنگ:22؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ خوفزدہ بھی کردیتی ہے تاہم چین میں موسم کی ایسی سختی اْس وقت دیکھی گئی جب اچانک ریت کا طوفان امڈ آیا جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواوں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔ ہوا میں اْڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے متعدد ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا