:اور ہر طرح کے
400 نہیں150سیٹیں حاصل کرنا بھی بی جے پی کے لئے مشکل : ... بی جے پی کشمیر میں ’بی‘ اور ’سی‘ ٹیموں کے نشان پ ... ایرنڈول مسجد معاملہ : سپریم کورٹ نے مسجد کی چابیاں ... سی اےاے قانون کو چیلنج کرنے والی ایک اور عرضی سپری ... فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد کو سلامتی کونسل ... غزہ: 30 ہزار سے زائد شہیدوں کے بعد اب 13 ہزار سے زائ ... اردن نے غزہ کے لیے روزانہ 500 ٹرک بھیجنے کا کیا اعلا ... اسرائیل کا ایران پر حملہ کے بعد عالمی برادری کا دو ...

واشنگٹن:22؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو امریکا اسے سخت ترین اقتصادی پابندیوں اور دباؤ کے ذریعے کچل دے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے بعد ایران کے لیے نئی پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ایران کی سرگرمیاں اور اثر رسوخکو کم کرنے کی کوشش کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار نہ بنائے۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران کو پتہ ہونا چاہیے کہ یہ تو صرف ابتدا ہے، اگر ایران نے اپنے رویے میں تبدیلی نہیں کی تو اس پر مزید سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی اور ایران کو پیچھے دھکیلنے کے لیے امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ایران اپنے رویے میں تبدیلی لاتا اور مزید میزائل تجربات سے گریز کرتا ہے تو نہ صرف اس پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم ہوسکتی ہیں بلکہ معاشی اور سفارتی تعلقات بھی بہتر ہوسکتے ہیں اور ساتھ ہی ایران کو جدید ٹیکنالوجی کی رسائی بھی دی جائے گی۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ ایران پر امریکا کی جانب سے دباؤ بڑھانے اور دوبارہ سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے پر ہمارے بہت سے دوستوں کو مالی اور اقتصادی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ ہم کسی بھی ممنوعہ کام کرنے والے کو نہیں چھوڑیں گے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |