English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر کی موجودہ صورتحال پر محبوبہ مفتی کا اظہار افسوس ،کہا ہند پاک مذکرات کے ذریعہ مسائل کو حل کریں

share with us

سری نگر:22؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)جموں و کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے وادی کے کشیدہ حالات کے تناظر میں شمالی اور جنوبی کوریا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ان دونوں ممالک نے پُر امن مذاکرات کے راستے پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے وہ پوری دنیا کے لیے مثال ہے۔انھوں نے کہا سنگین مسائل کا حل بھی جنگ سے نہیں بلکہ مذاکرات سے ہی ہو سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا '' شمالی اور جنوبی کوریا نے جس طرح امن کے راستے پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے وہ پوری دنیا کے لیے ایک قابل ستائش پیغام ہے کیونکہ کتنے بھی سنگین مسائل کیوں نہ ہوں ان کا حل پُرامن طریقے سے کیا جا سکتا ہے، تشدد سے صرف ہلاکتیں اور نقصان ہی ہوتا ہے''۔ وادی کشمیر میں گزشتہ روز آر ایس اور ارنیا سیکٹر میں ہونے والی گولہ باری کے پیش نظر انھوں نے کہا کہ ریاست کے لوگ ماضی میں بےحد مشکل وقت سے گزرے ہیں لیکن وہ پُرامن طریقے سے جینا چاہتے ہیں۔وزیراعلی محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روز آر ایس پورہ سیکٹر میں پاکستانی گولہ باری سے ہلاک ہونے والے ترسیم لال  اور منجیت کور کے گھر گئیں تھی۔ انھوں نے ان لوگوں سے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ماہ مقدس رمضان کے ماہ میں جنگ بندی کے فیصلے سے ان لوگوں کی امیدیں جگی ہیں جو امن چاہتے ہیں۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ دنیا بھر کے لوگ سنگین مسائل کو حل کرنے کے لیے پُر امن مذاکرات کا سہارا لے رہے ہیں کیونکہ تشدد اور نفرت سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا