English   /   Kannada   /   Nawayathi

خواتین کے خلاف جرائم میں قصورواروں کو سزا ملنے کی شرح بے حد کم

share with us

نئی دہلی:22؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ ہنس راج گنگا اہیر نے خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں سزا یافتہ مجرموں کی شرح میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔مملکتی وزیر کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں مجرموں کو جلد از جلد سزا دی جائے تاکہ متاثریں کو انصاف مل سکے۔ اور اس سے خواتیں کے خلاف ہونے والے پر تشدد معاملات (جرائم) کی رفتار بھی دھیمی ہوگی۔قومی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر 'جینڈر جسٹس ان کرمنل لاء' پر خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ 'حکومت خواتین کے تحفظ کے تعلق سے بے حد سنجیدہ ہے۔ خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم سے نمٹنے کے لیے سخت قانون نافذ کیے جائیں گے'۔انھوں نے کہا کہ قانون کو مزید سخت بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن اس طرح کے معاملات کو جلد از جلد نمٹنا ہی خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم پر روک لگائے گا۔ یہ مجرموں کے درمیان ایک خوف پید ا کرے گا جس کے باعث لوگ ایسے جرائمکرنے سے قبل سوچیں گے۔مملکتی وزیر کے اس بیان پر سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے چیئرمین ایش کمار نے کہا ہے کہ بیورو خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کی ملک گیر سطح پر رجسٹری تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہاہے۔قابل ذکر ہے کہ سنہ 2015 کے بعد سے خواتین کے خلاف تشدد کے معاملات میں تین فیصد جبکہ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملات میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔  

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا