English   /   Kannada   /   Nawayathi

ماما جی تعلیم میں ذات پات نہ لائیں ،ایک طالب علم کی مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کو نصیحت

share with us

مدھیہ پردیش:22؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)ایک لائیو فون پروگرام کے دوران مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کو اُس وقت بے حد خفت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک طالب علم نے باربار کہا کہ 'ماما جی نو کاسٹ اِن ایجوکیشن'۔پروگرام کے دوران طالب علم نے سوال کیا کہ 'وزیراعلیٰ ایک ہی جماعت میں تعلیم حاصل کرنے اور اپنے دوست سے 3 فیصد زیادہ مارکس حاصل کرنے کے باوجود مجھے لیپ ٹاپ نہیں دیا گیا جبکہ میرے دوست کو دستیاب ہوا'۔ طالب علم نے وزیراعلیٰ سے فون پر کہا کہ ماما جی پلیز کاسٹ کو ایجوکیشن میں مت لائیے۔  طالب علم  کے اس سوال نے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کو چند لمحوں کے لیے خاموش کر دیا۔ حکام کو مداخلت کے لیے منع کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے طالب علم کے سوال کا خود ہی جواب دیا۔انھوں نے کہا کہ 'کچھ بچے پیچھے رہ جاتے ہیں اور اگر اُن کو معاوضے کے طور پر ریزرویشن دیا جاتا ہے تو اُس پر اتنا برہم نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارے ملک میں مختلف اقسام کے پھول ہیں اور سب کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے'۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا