English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنان: بھیک مانگنے والی خاتون کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے

share with us

بیروت:22؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)لبنان کی سڑکوں پر بھیک مانگنے والی ایک معذور خاتون مردہ پائی گئی ، جس کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے موجود ہیں۔لبنان کی پولیس کو ہاتھ پاؤں سے معذور ایک 52 سالہ بھکارن فاطمہ عثمان کی لاش ایک خراب گاڑی سے ملی ہے۔لبنان پولس کا کہنا ہے کہ اس کی موت فطری تھی ،پولیس نے جب تحقیقات کی تو اس بھکارن کے پاس سے 5000000 لبنانی پاؤنڈ برآمد ہوئے اور ساتھ میں ایک سیونگ اکاؤنٹ کا بھی پتہ چلا۔حکام نے جب بھیک مانگنے والی خاتون کے سیونگ اکاؤنٹ کا پتہ کیا تو وہ حیران رہ گئے کیوں کہ بھکارن نے اپنے اکاؤنٹ میں 11 لاکھ ڈالر جمع کر رکھے تھے ۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق بھیک مانگنے والی اس عورت کا نام فاطمہ عثمان بتایا جارہا ہے جس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا