English   /   Kannada   /   Nawayathi

بہار کے ضلع سیوان سے تین بم برآمد ،دومشتبہ افراد گرفتار

share with us

سیوان:22؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست بہار کے ضلع سیوان میں تین کارکرد بم برآمد کیے گئے ہیں۔اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا ہے اور پولیس نے موقع سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔واضح رہے کہ منگل کے روز پولیس چین پور میں گشت کر رہی تھی، اسی دوران پولیس کی گاڑی کو دیکھ کر دو لوگ چھپنے لگے۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر دونوں کو پکڑا۔ان سے تفتیش کرنے پر بازار میں رکھے تین کارکرد بم کی اطلاع موصول ہوئی، جسے موقع پر پہنچ کر تلاشی کے دوران انھوں نے بم کو برآمد کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس ابھی مزید تفتیش کر رہی ہے اور کسی بھی طرح کی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔حراست میں لیے جانے والے دونوں افراد کا تعلق کس تنظیم سے ہے ابھی اس کا کوئی انکشاف نہیں ہوا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا