English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران مین جنگلی مشروم کھانے سے 15 ہلاک ، 1000 سے زائدافراد اسپتال داخل

share with us

تہران:22؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)ایران میں رواں ہفتے جنگلی مشروم کھانے کی وجہ سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 1000 سے زائد بیمار ہوگئے ہیں۔ایران کی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق مغربی صوبوں میں رواں ہفتے جنگلی مشروم کھانے کی وجہ سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد بیمار ہوگئے ہیں۔ متاثرہ افراد کو مختلف ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جنگلی مشروم کھانے کی وجہ سے تین افراد کو جگر تبدیل کرنے کی ضرورت پڑگئی۔ ایران کے مختلف صوبوں میں محکمۂ صحت نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ جنگلی مشروم خریدنے سے احتیاط برتے۔ محکمۂ صحت نے بالخصوص پہاڑی مغربی صوبے میں لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔ محکمہ صحت نے کہا کہ ’’ مغربی صوبے میں مزید افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا