English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی آفیشیل ویب سائٹ ہیک، لکھا، ہیپی برتھ ڈے پوجا

share with us

نئی دہلی:22؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)جامعہ ملیہ اسلامیہ کی آفیشیل ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ جے ایم آئی ڈاٹ اے سی ڈاٹ ان کو ہیکروں نے کئی گھنٹوں تک ہیک کر لیا۔ ہیکروں نے رات بارہ بجے ویب سائٹ ہیک کی۔ ویب سائٹ کے پورے صفحہ کو سیاہ کر دیا گیا اور اس پر " ہیپی برتھ ڈے پوجا" لکھ دیا گیا۔ وہیں، اسکرین کے نیچے دائیں طرف لال رنگ سے " یور لو" لکھا ہوا ہے۔ جبکہ بائیں طرف سفید رنگ سے ٹی تھری اے ایم لکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔ہیکروں کے اس اقدام نے جامعہ کے آئی ٹی سیل اور آن لائن ایڈمیشن سیکورٹی پر سوال کھڑے کر دئیے ہیں۔ اب تک اس کی کوئی جانکاری نہیں مل پائی ہے کہ ویب سائٹ کو کس نے ہیک کیا۔ اس پورے معاملہ پر جامعہ کی انتظامیہ نے کہا کہ ہمارا آئی ٹی محکمہ اس پورے معاملہ کو دیکھے گا۔ امید ہے کہ اسے جلد ہی ٹھیک کر لیا جائے گا۔ فی الحال، ویب سائٹ کو سدھار لیا گیا ہے۔بتا دیں کہ اس سے پہلے اپریل میں سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ہیک ہو گئی تھی۔ مزید برآں، گزشتہ سال وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو بھی سائبر حملوں کا شکار ہونا پڑا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا