English   /   Kannada   /   Nawayathi

وجئی پورا کے مزدوروں کے شیڈ سے آٹھ وی وی پیڈ مشینیں برآمد 

share with us

 

وجئی پورا 21؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) یہاں کے مزدوروں کے ایک شیڈسے آٹھ وی وی پیڈ مشینیں برآمد ہوئیں جس کی وجہ سے کئی سارے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں۔ بنگلوروپولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرتے ہوئے وی وی پیڈ مشینوں کو ضبط کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان وی وی پیڈ مشینوں سے بیٹریاں غائب ہیں اور یہ بساونا بیگا واڑی تعلقہ کے منگولی علاقہ میں اہم شاہراہ کا کام کررہے مزدوروں کے لیے بنائے گئے شیڈ سے ملے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے بغیر بیٹریوں والے آٹھ وی وی پیڈ مشینیں وجئی پورا سے ضبط کرلی ہیں ، اس سلسلہ میں معاملہ درج ہوچکا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ریاست کے چیف الیکشن آفیسر سنجیو کمار نے کہا کہ وجئی پورا ضلع کے مزدورو ں کے ایک شیڈ سے وی وی پیڈ میشنوں کے کور ملے ہیں جس کو مزدور اپنے کپڑے رکھنے کے لیے استعمال کرتے تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے جائے واقعہ کا معائنہ کیا ہے اور مزید تحقیقات کررہیں ہے۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد بساوناگیوڑی افسر دروگیش ردراکشی اور منگولی پولیس بھی جائے واقعہ پر پہنچی ۔ وجئی پور کے کانگریس امیدوار عبدالحمید مشرف بھی وہاں پہنچے جنہیں حالیہ انتخابات میں شکست کا سامنا کرناپڑا تھا۔ ڈپٹی کمشنر ایس بی شیٹاناور نے اس معاملہ میں سخت کارروائی کا بھروسہ دلا یا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا