English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوئٹے مالا کے سفارت خانے کی القدس منتقلی پر مراکش کا جوابی اقدام

share with us

الرباط :21؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)افریقی ملک مراکش نے گوئٹے مالا کی جانب سے تل ابیب سے اپنے سفارت کار نے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے جواب میں گوئٹے مالا سٹی اور الرباط کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ معطل کردیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الرباط کے ڈپٹی میئر لحسن العمرانی نے ایک بیان میں کہا کہ گوئٹے مالا سٹی اور الرباط کو جڑواں شہر قرار دینے کا ایک معاہدہ کیا گیا تھا مگر گوئٹے مالا کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور سفارت خانے کی القدس منتقلی کے بعد اس پر عمل درآمد ممکن نہیں رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نزدیک فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اہم ہے۔ ہم امریکا اور گوئٹے مالا کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے۔خیال رہے کہ گوئٹے مالا نے گذشتہ بدھ کوتل ابیب میں قائم اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیا تھا۔ اس سے قبل امریکا نے بھی اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے ساتھ ناانصافی اور صہیونی ریاست کی طرف داری کا ایک ناقابل معافی اقدام کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا