English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : جانور لے جارہی دو لاریوں پر بھیڑنے کیا حملہ ، ڈرائیور کلینر کی بری طرح کی پٹائی 

share with us

 

بھٹکل 21؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور علاقہ کے اہم شاہراہ بستی کے قریب جانوروں سے لدی دولاریوں پر بھیڑ نے حملہ کرتے ہوئے ڈرائیور او رکلینر کی بری طرح پٹائی کیے جانے کی واردات کل رات نو بجے پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق راجستھان سے کیرلا کے ایک ڈیری فارم میں دو لاریوں پر قریب تیرہ گائے اور کچھ بچھڑے منتقل کیے جارہے تھے ۔اس دوران مرڈیشور کے قریب پہنچنے پر بھیڑ نے ان کی لاریوں کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔ کہا جارہا ہے کہ بھیڑ نے ان جانوروں کو بھٹکل کے مذبح خانے منتقل کیے جانے کے شک کی وجہ سے بستی میں انہیں روک دیا اور ڈرائیور اور کلینر کو بری طرح زدوکوب کرتے ہوئے جانوروں کو بھگادیا ۔ ڈرائیور کے مطابق تقریباً تین سو افراد پر مشتمل ایک بھیڑ نے ان کی لاریاں روک کر ان کی پٹائی شروع کردی۔ ہم اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے ان جانوروں کو کیرلا منتقل کیے جانے کی بات کہتے رہے لیکن انہوں نے ہماری ایک بھی نہیں سنی ۔ موقع پر پہنچی پولیس نے انہیں بھیڑ سے بچایا۔ پولیس کی موجودگی میں بھی بھیڑ پولیس کے ساتھ بدتمیزی پر اترآئی ۔آخر کار پولیس نے ہلکی لاٹھی چارج کے بعد بھیڑ کو منتشر کردیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اب تک گیارہ افراد کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کردیا جبکہ بقیہ کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔پولیس اب بھگائے گئے جانوروں کی تلاش کررہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا