English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں : پاکستان نے پھر سےکی جنگ بندی کی خلاف ورزی ، ہندوستانی فوج نے بھی دیا منھ توڑ جواب

share with us

جموں:21؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست جموں کشمیر کے سانبہ سیکٹر میں پاکستان نے دوبارہ گولہ باری شروع کی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج بھی اس کارروائی کا جواب دے رہی ہے، جس میں پاکستان کی فوج کے ایک جوان کی موت ہو گئی۔جس کے بعد پاکستان نے بھارت سے جوابی کارروائی روکنے کی اپیل کی تھی، لیکن اس کے بعد رام گڑھ سیکٹر کے نین پورہ میں رات دیر تک پاکستان نے چھوٹے ہتھیاروں اور مورٹار سے بی ایس ایف کے فرنٹ پر گولہ باری کی تھی۔بھارتی فوج کے ایک افسر کا کہنا ہے ''سرحد پر تعینات بی ایس ایف کے جوانوں نے پاکستان کو منھ توڑ جواب دیا ہے۔ اس سے قبل بی ایس ایف نے 19 سیکنڈ میں ایک تھرمل ایمجنری تصویر بھی جاری کی تھی، جس میں جوابی کارروائی میں پاکستان کا چیک پوائنٹ تباہ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے''۔افسر نے مزید بتایا '' گزشتہ تین روز میں بھارت کی جوابی کارروائی میں پاکستان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس گولہ باری میں بی ایس ایف کے دو جوان بھی ہلاک ہوئے ہیں''۔دوسری جانب جموں میں گولہ باری میں کئی شہریوں کی موت اور دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔رواں برس جموں و کشمیر کی سرحد پر گولہ باری کے واقعات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اس برس گولہ باری کی 700 سے زائد واقعات میں 18 سکیورٹی اہلکار سمیت 38 عام شہری ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا