English   /   Kannada   /   Nawayathi

آج سونیا - راہل سے ملیں گے کمارسوامی ، کابینہ کی فائنل فہرست کے تحت ہوگا تبادلہ خیال

share with us

بنگلور:21؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے چل رہا  ڈرامہ یدو رپا کے استفعی پر ختم ہو گیا۔ ریاست میں اب کانگریس - جے ڈی ایس کی حکومت بننے جا رہی ہے ۔ 23 مئی کو جے ڈی ایس کے لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی وزیر اعلیٰ عہدہ کی حلف برداری سے قبل پیر کے روز دہلی میں سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی سے اور موجودہ صدر راہول گاندھی سے ملاقات کرنے والے ہیں۔واضح رہے کہ اس درمیان کرناٹک کابینہ سے ممکنہ وزراء کے تحت تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ، کرناٹک میں بدھ کے روز سی ایم کمارسوامی کے ساتھ 33 وزرء بھی حلف برداری کریں گے۔ ان میں سے کانگریس کے 20 اور جے ڈی ایس کے 13 ایم ایل اے شامل ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ 224 رکنی کرناٹک اسمبلی میں سی ایم کو ملا کر 35 ایم ایل اے وزرعہ بن سکتے ہیں۔انتخابات میں کانگریس نے 78 اور جے ڈی ایس نے 38 سیٹیں جیتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا