English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل شہر جہاں حفاظ کی کثر ت کی وجہ سے ہر مسجد میں تین تین اور چار چار حفاظ تراویح سناتے ہیں 

share with us

بھٹکل 20؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) شہر بھٹکل کی جہاں بہت سے خصوصیات ہیں وہیں اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہاں حفاظ او رحافظات کی تعداد ڈیڑھ ہزارسے متجاوز ہے۔اس چار پانچ کلومیٹر حدود والے چھوٹے سے شہر میں پچاسی مساجد ہیں اور ہر مساجد میں تراویح میں قرآن سنانے کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ ایک وقت میں بھٹکل کے مسجدوں کو حفاظ نہیں ملتے تھے لیکن اب حفاظ کی کثرت کی وجہ سے الحمدللہ ایک ایک مسجد میں تین تین اور چار چار حفاظ تراویح سناتے ہیں ۔ان حفاظ کرام میں وہ بھی ہیں جن کی حفظ کی تکمیل کو کئی دہائیاں گذر گئیں اور وہ بھی ہیں جو ابھی حال ہی میں حفظِ قرآن کی تکمیل کرکے حفاظ کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ فکروخبر نے کئی ایک حفاظ سے بات چیت کی تو ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر چھ چھ مہینے پہلے ہی سے مساجد کے ذمہ دار حفاظ کرام کو طئے کرتے ہیں ۔ پہلے ہی سے طئے ہونے پر ایک تو ذہنی سکون رہتا ہے کہ حفاظ کی اتنی بڑی تعداد میں تراویح سنانے کے لیے انتخاب ہوا ۔ورنہ شہر میں تراویح کے لیے انتخاب ہونا بہت مشکل ہوتا ہے۔ کئی ایک حفاظ کو شعبان کے اواخر میں مسجدوں کا چکر لگاتے ہوئے دیکھا گیا تاکہ کسی طرح انہیں تراویح سنانے کا موقع مل سکے ۔ دوسری جانب حافظات بھی تراویح سنانے کا اہتمام کرتی ہے ۔ اور اس طرح بھٹکل شہر میں تراویخ کے روح پر ور مناظر دیکھنے میں آتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا