English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق میں عام انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان

share with us

 بغداد:20؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع)عراق میں 12 مئی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے قطعی نتائج کے مطابق شیعہ لیڈر مقتدی ٰ الا صدر کی حمایت  حاصل ہونے والے اتحاد نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔عراق  خود مختار  الیکشن کمیشن کے ایک افسر ریاض بدران  نے بغداد میں کمیشن کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق صدر کی پارٹی  اول نمبر پر رہی ہے۔  جس کے مطابق  اس اتحاد نے 329 نشستوں  کی حامل پارلیمنٹ میں 57 نشستیں  حاصل کر لی ہیں۔حشدی شابی  کمانڈروں میں سے حاجی  امیری کی زیر قیادت کی کولیشن نے 47 نشستیں جیتی ہیں، جبکہ وزیر اعظم العبادی کی  قیادت کا ناصر  اتحاد  42 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ ترکمان  آبادی نے کرکوک میں  تین نشستیں حاصل کی ہیں۔مسعود برزانی کی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی  نے 25 کردستان محبان وطن یونین نے 17 اور گوران نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا