English   /   Kannada   /   Nawayathi

روہنگیا پناہ گزینوں کےلئے امدادی سامان کی ترسیل جاری

share with us

ڈھاکا:20؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع)شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے روہنگیا پناہ گزینوں کےلئے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے ۔ بنگلہ دیش کے صوبے کوکس بازار میں روہنگیا مسلمانوں کےلئے بنائے جانے والے عارضی کیمپوں میں رہنے والو ںمیں شاہ سلمان امدادی مرکز کے اہلکاروں نے راشن پیکٹس تقسیم کئے جن میں رمضان المبارک کی مناسبت سے ضروری اشیائے خورونوش رکھی گئی ہیں ۔ واضح رہے شاہ سلمان امدادی سینٹر برائے فلاح انسانیت کی جانب سے روہنگیاکے پناہ گزین مسلمانوں کی امداد کےلئے وقتا فوقتا مختلف اشیاءارسال کی جاتی ہیںجن میں ادویات ، اشیائے خورونوش ، کپڑے ، کمبل ، خیمے اور دیگر سامان شامل ہے ۔ امدادی سامان کی تقسیم شاہ سلمان امدادی سینٹر کے کارکنوں کی نگرانی میں کی جاتی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا