English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدینہ منورہ :آئندہ ہفتے سے ٹریفک چالان خودکارسسٹم سے ہونگے

share with us

مدینہ منورہ:20؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع)ریجنل ٹریفک پولیس کاکہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں سیٹ بیلٹ اور موبائل کی خلاف ورزی کرنے پرخود کارچالان سسٹم 5 دن بعد نافد کر دیا جائے گا ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر اہلیان مدینہ منورہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خود کارچالان سسٹم کا تجرباتی دورکامیابی سے مکمل ہو گیا ۔ 5 دن بعد دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر گفتگو کرنے اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والوں کا خود کار سسٹم کے ذریعے چالان شروع کر دیا جائے گا ۔ واضح رہے تجرباتی مدت کے دوران فرضی چالان ہوتے تھے جن کی اطلاع گاڑی کے مالک کو ارسال نہیں کی جاتی تھی ۔ تجرباتی مدت آئندہ جمعرات کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد سیٹ بیلٹ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر خود کارنظام کے ذریعے چالان کیاجائے گا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا