English   /   Kannada   /   Nawayathi

گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق، 5 زخمی

share with us

القنفذہ:20؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع) اندھیری سڑک پر واک کرنے والی خواتین کو گاڑی نے روند ڈالا ۔ ایک خاتون جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئیں۔ عرب  نیوز کے مطابق القنفذہ کمشنری کے مشرقی علاقے مرکز سبت الجارہ کی ایک تنگ و تاریک سڑک پر خواتین معمول کی واک کر رہی تھیں کہ اچانک ایک گاڑی ان سے ٹکرا گئی ۔ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اندھیرے کی وجہ سے وہ خواتین کو دیکھ نہیں سکا اگرچہ گاڑی کی رفتار بھی انتہائی کم تھی ۔ ڈرائیور نے مزید کہا کہ اچانک اسے ایسا محسوس ہوا کہ گاڑی سے نامعلوم اجسام ٹکرائے ہیں جب اس نے گاڑی روکی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کی گاڑی سے ٹکرانے والے اجسام خواتین تھیں جن کی تعداد 6 تھی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے یونٹس جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون کی نعش سرد خانے میں رکھوا دی گئی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا