English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کیلیے وفد بھیجنے کا فیصلہ

share with us

جنیوا:20؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر عالمی ماہرین  پر مشتمل وفد کو غزہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے جنگی جرائم کے عالمی تحقیق کاروں پر مشتمل ایک وفد کو غزہ بھیجنے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے جس کے بعد اقوام متحدہ فوری طور ماہرین کے ایک وفد کو غزہ بھیجے گی جو اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام پر تحقیقات کرے گی۔اقوام متحدہ کی عالمی کونسل کی جانب سے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے ماہرین کو غزہ بھیجنے کے لیے قرارداد کی 29 اراکین نے حمایت کی جب کہ امریکا اور آسٹریلیا نے مخالفت کی اور 14 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ غزہ جانے والا وفد ایک ماہ کے اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کا پابند ہو گا جس کی روشنی میں اقوام متحدہ راست قدم اُٹھائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا