English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسم اعظم 

share with us

( گذشتہ سے پیوستہ ) قسط نمبر ۳۴؂ 

 

عبدالنورعبدالباری فکردے ندویؔ 


حضرت اسماء بنت یزیدؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺنے فرمایا کہ اسم اعظم ان آیتوں میں ہیں، (والٰھکم الہ واحد لا الہ الا ھو الرحمن الرحیم)اور سورۂ ال عمران کی شروع کی آیت( آلم، اللہ لاالہ الا ھو الحی القیوم)۔(ترمذی۳۴۷۶)
[ف۔۱] احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اسم اعظم سے مراد اللہ تعالی کے وہ اسماء حسنیٰ جن کو خاص عظمت وامتیاز حاصل ہے کہ جب ان کے ذریعہ دعا کی جائے تو قبولیت کی زیادہ امید کی جاسکتی ہے، لیکن اس کو مخفی رکھا گیا ہے جیسے کہ جمعہ کے دن اس گھڑی کو مخفی رکھا گیا کہ جس میں کی جانے والی ہر دعا اللہ کے نزدیک مقبول ہے ، احا یث سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی ایک ہی اسم اعظم نہیں ہے جیسا کہ سمجھا جاتا ہے۔
احادیث میں اسم اعظم کے سلسلے میں مختلف ناموں کے اشارے ملتے ہیں، اسی وجہ سے اسم اعظم کے سلسلے میں علماء کے مابین اس نام کے تعین کے سلسلے میں بڑا اختلاف ہے،صاحب تحفۃ الاحوذی ؒ نے چودہ اقوال کاذکر کیا ہے، جب کہ علامہ شوکانی ؒ نے تحفۃ الذاکرین میں چالیس اقوال کے ثبوت کا ذکر کیا ہے جن میں سے چند مشہور اقوال یہ ہیں۔ اللہ،الحی القیوم ، لک الحمد لا الہ الا انت الحنان المنان بدیع السماوات والارض یا ذالجلا ل والاکرام یا حی یا قیوم ، انت اللہ لا الہ الا ھو الاحد الصمد الذی لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفواًاحد،والٰھکم الٰہ واحد لا الہ الا ھو الرحمٰن الرحیم۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا