English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس اور جے ڈی ایس کے سینئر لیڈران کے مابین اہم میٹنگ کا انعقاد 

share with us

بنگلورو20؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) جے ڈی ایس اور کانگریس کے اتحادی حکومت میں جی پرمیشورم نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائزہ ہوسکتے ہیں۔ دونوں پارٹیوں کے سینئر لیڈران کی ایک اہم میٹنگ 19مئی سنیچر کے روز منعقد کی گئی جس میں وزارت کی تقسیم کے تعلق سے تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ کہا جارہا ہے کہ کمارا سوامی اپنے پاس فائنانس اور انٹیلی جنس کی وزارت رکھ سکتے ہیں۔ پرمیشورا وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز ہونے کے امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں۔ اس اہم میٹنگ میں سینئر لیڈران میں آر وی دیش پانڈے ۔ ڈی کے شیوا کمار ، کے آر رامیش کمار ، ایچ کے پاٹل ، رام لنگا لیڈری ، کے جے جورم ، شمنور شیوا شنگرپا ، ایم بی پاٹل ، یوٹی قادر اور ایس آر پاٹل وغیرہ شریک تھے جبکہ جے ڈی ایس سے ایچ ڈی ریوانا ، بساوراج ہوراٹی ، بندیپا کیشمپور ، جی ٹی دیوے گوڑا ، اے ایچ وشوانتھ ، بی ایم فاروق وغیرہ موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس کے 78ایم ایل اے ہیں جس کی وجہ سے وہ وزارت میں زیادہ حصہ داری چاہتی ہے ۔ ان کے مطابق ان کے اراکین اسمبلی کو وزارت کے بیس قلمدان ملنے چاہیے ۔دوسری جانب جے ڈی ایس کا مطالبہ ہے کہ پی ڈبلیو ڈی ، پانی کے وسائل ، آر ڈی پی آر اور ریوینو وغیرہ کے محکمہ ان کے پاس ہونے چاہیے۔ وزارت کے قلمدانوں پر آخری مہر جے ڈی ایس سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا اور کانگریس ہائی کمان کی جانب سے لگائی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا