English   /   Kannada   /   Nawayathi

راجیوگاندھی کی برسی کے پیش نظر کمار سوامی کی حلف برداری کی تقریب 23 مئی کو ہوگی

share with us

بنگلور:20؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع)کماراسوامی کے حلف لینے کا دن تبدیل ہو گیا ہے اب وہ پیر 21 مئی کے بجائے بروز بدھ 23 مئی کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ کماراسوامی نے کہا، ’’ہم بدھ کے روز حلف لینے جا رہے ہیں کیوں کہ پیر کے روز راجیو گاندھی کی برسی ہے لہذا وہ ایک مناسب تاریخ نہیں تھی۔‘‘کانگریس-جے ڈی ایس اتحاد کی جانب سے وزیر اعلیٰ امیدوار کماراسوامی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ اکھلیش یادو، ممتا بنرجی، چندر شیکھر راؤ، چندرا بابو نائیڈو اور مایاوتی نے انھیں مبارکباد پیش کی ہے اور سبھی علاقائی پارٹیوں کے لیڈران کو انھوں نے اپنی حلف برداری تقریب میں مدعو کیا ہے۔ ساتھ کماراسوامی نے یہ بھی کہا کہ انھوں نے ذاتی طور پر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو بھی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا