English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

share with us

نئی دہلی :20؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع) پٹرول -ڈیزل کی قیمتوں میں گزشتہ چار ہفتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اتوار کو پٹرول کی قیمت 76.24 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی وہیں ڈیزل کی قیمت 67.57 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ۔ اس طرح دہلی میں اتوار کو اب تک کا سب سے مہنگا پٹرول فروخت ہوا۔تیل کمپنیوں کی طرف سے جاری کئے گئے پرائز نوٹیفکیشن کے مطابق دہلی میں اتوار کو پٹرول کی قیمت میں 33 پیسے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ ہوا ، جو کہ گزشتہ سال جون میں ڈیلی پرائز رویزن نافذ ہونے کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا