English   /   Kannada   /   Nawayathi

کانگریس - جے ڈی ایس اتحاد ناپاک تو بی جے پی - پی ڈی پی اتحاد کیا ؟عمر عبداللہ

share with us

سرینگر :20؍مئی 2018(فکروخبر /ذرائع) نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کرناٹک میں کانگریس اور جنتا دل (سیکولر )کے اتحاد کو بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ذریعہ ’ناپاک ‘کہے جانے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ ( پی ڈی پی ) اتحاد پر سوال اٹھایا ہے ۔مسٹر عبداللہ نے مائکرو۔ بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کہا ’ بی جے پی نے اکثر کانگریس ۔ جنتا دل ( ایس) اتحاد کو ’ ناپاک اتحاد‘ قرار دیا ہے۔ اس کے لئے بہتر یہ ہوگا کہ وہ پی ڈی پی کے ساتھ اپنے اتحاد کی وضاحت کرے ۔ قابل غور ہے کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے تحت مختلف معاملات پر اختلاف کے باوجود یہاں بی جے پی اور پی ڈی پی اتحاد کی حکومت قائم ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا