English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد الحرام میں پہلی مرتبہ ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا

share with us

جدہ:19؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)سعوی عرب کے مقام مقدسہ میں عازمین عمرہ اور عام زائرین کو منظم اور انتظامی امور کو مربوط رکھنے کے لیے پہلی مرتبہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ڈرونز استعمال کیے جائیں گے۔ عرب میڈیا کے کے مطابق ماہ رمضان میں عازمین عمرہ اور زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو منظم رکھنے کے لیے سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں ڈرونز کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے جس کی مدد سے انتظامی امور اور موثر نگرانی کو ممکن بنایا جا سکے گا۔ ایسا پہلی مرتبہ ہو نے جا رہا ہے کہ سعودی عرب کے کسی مقام مقدسہ میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔اس حوالے سے عمرہ فورسز کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل محمد الاحمدی نے مقامی روزنامے المدینہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان میں خانہ کعبہ میں آنے والے زائرین اور عازمین عمرہ کی تعداد میں دگنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس لیے عازمین عمرہ اور عام زائرین کے لیے الگ الگ انتظامات کیے ہیں جب کے مجمع کو منظم کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔میجر جنرل محمد الاحمدی نے مزید بتایا کہ عازمین عمرہ اور عام زائرین کو سامان سمیت داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کے لوگوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے 2500 کیمرے نصب کیے گئے ہیں اس کے علاوہ اب ڈرونز اور سیکیورٹی طیارے بھی فرائض انجام دیتے نظر آئیں گے۔ یہ اقدام سعودی عرب آنے والے عازمین اور دوسروں کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا