English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام : بی جے پی رکن اسمبلی کو شہریت ثابت کرنے کے لئے نوٹس بھیجا گیا

share with us

آسام :19؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)کشور ناتھ اور ان کے گھر کے 6 افراد کو شہریت ثابت کرنے سے متعلق جمعہ کے دن ایک نوٹس موصول ہوئی ہے ۔آسام میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کو شہریوں کے قومی رجسٹر ( این آر سی) جو تکمیل کے قریب  ہے، کی تجدید کے دوران شہریت ثابت کرنے کے لیے ایک نوٹس بھیجی گئی ہے۔کشور ناتھ اور ان کے اہل خانہ کے 6 افراد کو جمعہ کے دن مشکوک ووٹ دہندگان کی شکایت پر  غیر ملکیوں کے ٹریبونل نمبر،1 کے ذریعہ نوٹس جاری کی گئی۔خیال رہے کہ مسٹر کشور ناتھ جنوبی آسام کے کاچر ضلع کے بارکھولا حلقۂ اسمبلی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ان کےدیگر افرادِ خانہ   جس میں  ان کی  بیوی  نیلیما ناتھ اور چار بھائی شامل ہیں کو نوٹس موصول ہوئی ہے۔ مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ ہمیں متذکرہ نوٹس ارسال نہیں کی جانی چاہیے تھی، اس لیے کہ ہم یہاں تین نسلوں سے سکونت پذیر ہیں۔میرا خیال ہےکہ 2008۔12 میں، جب کہ کانگریس بر سر اقتدار تھی، تصدیق کیے جانے کے دوران کچھ گڑبڑ کی گئی ہوگی۔        ​​​​​​

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا