English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعظم کے دورہ کے پیش نظر علیحدگی پسند رہنما میر واعظ کی گرفتاری

share with us

سری نگر:19؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)وادی کشمیر کے مزاحمتی رہنما میر واعظ عمر فاروق نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پیش نظر لال چوک کی طرف احتجاجی مارچ نکالنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے اسے ناکام بنا دیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار کرنے سے قبل میر واعظ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا :'میں وزیر اعظم نریندر مودی سے کہنا چاہتا ہوں کہ کشمیر کا مسئلہ یہاں کی عوام کےخواہشات کے مطابق حل کریں۔انہوں نے کہا کشمیر کو ایک فوجی ریاست میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ہم لال چوک کی جانب پُرامن جلوس نکالنا چاہتے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ میر واعظ کی سرینگر کے نگین علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر فورسز کی بھاری نفری تعنیات کی گئی تھی۔ میر واعظ نے گھر سے باہر نکل کر لال چوک کی جانب احتجاجی ریلی نکالنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں گرفتار کر کے نگین پولیس اسٹیشن میں بند کر دیا۔واضح رہے کہ دو روز قبل سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی قیادت پر مشتمل مزاحمتی قیادت نے وزیر اعظم کے دورے کے خلاف سرینگر کے تاریخی شہر لال چوک کی جانب احتجاجی مارچ کرنے کی کال دی تھی۔
ضلع انتظامیہ نے فورسز کی بھاری نفری تعنیات کر کے پورے لال چوک کو سیل کر دیا ہے 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا