English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیوبا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سو سے زائد افراد ہلاک مسافر ہلاک

share with us

ہوانا:19؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)کیوبا کی سرکاری فضائی کمپنی کیوبانا ڈی ایویشن کا بوئینگ 737 دارالحکومت ہوانا کے ہوائی اڈے ہوزے مارٹی سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔جہاز میں 104 مسافر اور عملے کے9 افراد شامل تھے لیکن ابھی تک مرنے والوں کی حتمی تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔کیوبن کمیونسٹ پارٹی کے اخبار گرانما کے مطابق حادثے کے شکار تین افراد  بچ گئے  ہیں اور وہ اسپتال میں ہیں اور ان کی حالت ابھی نازک ہے۔کیوبا کے صدر مگوئیل ڈیاز کانیل ائیر پورٹ پہنچ گئے ہیں اور انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ حادثے میں 'بڑی تعداد' میں لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔ان کے مطابق یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے اور ہمیں زیادہ امید نہیں ہے کہ لوگ اس حادثے میں زندہ بچے ہوں گے۔'کیوبا کی قومی فضائی کمپنی نے یہ بوئنگ طیارہ میکسیکو کی کمپنی سے لیز پر لیا ہوا تھا۔سرکاری میڈیااوار ریڈیو کے مطابق ہوانا سے روانہ ہونے والی پرواز ملک کے دوسرے شہر ہولگئن جا رہی تھی۔یاد رہے کہ فضائی کمپنیوں پر کی گئی تحقیق کے مطابق گذشتہ سال کمرشیل جہازوں کے لیے محفوظ ترین سال تھا جس میں دنیا بھر میں ایک بھی فضائی حادثہ نہیں ہوا تھا۔لیکن 2018 میں اب تک ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔ گذشتہ مہینے الجزائر میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 250 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا