English   /   Kannada   /   Nawayathi

گجرات: بھائو نگر میں دردناک حادثہ ،۱۹ مزدوروں کی موت

share with us

بھاؤنگر:19؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست گجرات میں دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 19 لوگوں کی ہلاکت اور نصف درجن سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بھاؤنگر اور احمدآباد شاہرہ پر ایک سیمنٹ سے بھرا ٹرک موڑتے وقت بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔ حادثے کی زد میں آکر ابھی تک کی اطلاع کے مطابق 19 لوگ ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔حادثے کی خبر ملتے ہی موقع پر پولیس پہنچ چکی ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا جا چکا ہے جبکہ زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے ہسپتال منتقل کرایا گیا ہے۔پولیس جائے حادثہ پر موجود ہے اور معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا