English   /   Kannada   /   Nawayathi

رمضان کریم:سعودی عرب اور ہندوستان میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ روزہ کا ہورہا ہے آغاز

share with us

نئی دہلی:17؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) پہلا موقع ہے کہ جب سعودی عرب اور ہندوستان میں ایک ساتھ روزہ رکھا جائے گا۔ ہندوستان میں چاند دیکھے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے اور اب جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔ہندوستان میں چاند نظر آنے کو لے کر چہ مگوئیاں چل رہی تھیں، لیکن تمام جماعتوں کی جانب سے چاند دیکھے جانے کا اعلان ہونے کے بعد تراویح کی نماز شروع ہوگئی اور سبھی نے اتفاق کیا۔امارت شرعیہ بہار جھارکھنڈ نے سب سے پہلے چاند دیکھے جانے کی تصدیق کی۔اس کے بعد دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد مرکزی چاند کمیٹی اور مرکزی جمعیت اہل حدیث نے بھی جمعرات کو پہلا روزہ ہونے کی تصدیق کی ہے اور یہاں پر نماز تراویح بھی شروع ہوگئی ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہی ہندوستان میں بھی پہلا روزہ ہوگا۔ہندوستان کے مختلف مقامات پر چاند دیکھے جانے کی تصدیق ہوئی ہے. قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب سمیت عرب ممالک میں بھی 17 مئی بروز جمعرات پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ عرب ممالک میں 29 شعبان کو چاند نظر نہیں آنے کے سبب آج روزہ نہیں رکھا گیا تھا وہاں کل سے رمضان کا روزہ رکھا جائے گا. اس کے ساتھ ہندوستان میں آج 29 شعبان کو ہی چاند نظر آجانے کی وجہ سے اب عرب ممالک کے ساتھ ہندوستان میں بھی روزہ رکھا جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا