English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمن خفیہ ادارے پر بھی کیمیائی مادے ’نوویچوک‘ کے نمونوں کے حصول کے الزامات

share with us

برلن:17؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) جرمن خفیہ ادارے ’بی این ڈی‘ نے نوے کی دہائی میں روسی سائنسدانوں سے اعصاب شکن کیمیائی مادے ’نوویچوک‘ کے نمونے حاصل کیے تھے۔ یہ بات ذرائع ابلاغ کے تین جرمن اداروں کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے کچھ ممالک نے بھی اس زہریلے مادے کی ایک قلیل سی مقدار کو تجربات کے لیے استعمال کیا تھا۔ رواں برس مارچ میں برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی پر ’نوویچوک‘ سے حملہ کیا گیا تھا۔ مغربی ممالک کا الزام ہے کہ اس حملے میں کریملن کا ہاتھ ہے تاہم روس ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا