English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلپائن نے روزگار کے لیے کویت جانے کے خواہاں شہریوں پر عاید پابندی ختم کر دی

share with us

منیلا :17؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) فلپائن نے روزگار کے سلسلے میں کویت جانے کے خواہاں اپنے ورکروں پر عاید پابندی ختم کردی ہے۔فلپائنی حکومت کے اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی کے خاتمے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی صدر کے ترجمان ہیری روک نے ایک بیان میں کہا کہ صدر روڈریگو روآ ڈیوٹرٹ نے آج ( بدھ کی )رات سیکریٹری سلویسٹر بیلو کو کویت میں فلپائنی ورکروں کو بھیجنے پر عاید پابندی مکمل طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔فلپائنی حکومت کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق کویت میں اس وقت دو لاکھ 65 ہزار کے لگ بھگ فلپائنی تارکینِ وطن کام کررہے ہیں۔ان میں 65 فی صد گھریلو ملازمین کے طور پر کام کرتے ہیں ۔ان تارکین وطن کی کمائی فلپائن میں کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے بڑی اہمیت حامل ہے اور ان کی ترسیلات زر کا فلپائنی معیشت کا پہیا چلانے میں بھی اہم کردار ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا