English   /   Kannada   /   Nawayathi

مینکا گاندھی کے بیان سے بڑھی کسانوں کی مشکلات،گنے کی کاشت نہ کرنے کی دی ہدایت

share with us

 اتر پردیش:17؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے گّنے کی کاشت نہ کرنے کا مشورہ دے کر کسانوں کو حیران کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب نقصان ہورہا ہے تو نقصان اٹھاتے کیوں ہو۔خواتین و اطفال کے بہبود کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی کا ایک متنازع بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کسانوں کے مسائل سننے کے دوران ان چیزوں کی کاشت نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے جن سے انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔  اتر پردیش کے پیلی بھیت حلقہ کی رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے گنا کسانوں کو گنے کی کاشت نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ یہ سن کر تمام لوگ حیران رہ گئے۔مینکا کے منہ سے نکلے اس عجیب مشورے نے اب سیاسی رنگ لے لیا ہے۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اپوزیشن نے مینکا پر نشانہ لگایا ہے۔ اس بیان پر مینکا گاندھی نے بھی وضاحت کی ہے۔دراصل پیلی بھیت ضلع کے پورن پور علاقے میں ایک پروگرام کے دوران کچھ گنا کسان مینکا گاندھی کے پاس چینی ملیں بند ہو جانے کے مسائل لیکر آئے تھے لیکن مینکا گاندھی اچانک سے غصے میں آ گئیں اور ناراضگی بھرے لہجے میں بولیں' کیوں بوتے ہو گنا، ملک کو چینی کی ضرورت نہیں ہے۔ ہزار بار تم لوگوں سے کہا ہے کہ گنا مت بویا کرو۔' اس کے جواب میں کسان بولے کہ اگر ہم گنا نہیں بوئیں گے تو اپنے بچے کیسے پالیں گے۔ پیلی بھیت کی عوام اور اپوزیشن دونون نے اس بیان کی مذمت کی ہے۔تنقیدوں کا سامنا کررہی مینکا گاندھی نے ایک ویڈیو کے ذریعہ اپنی صفائی پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ مینکا گاندھی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کسانوں کے فلاح و بہبود کا سوچا ہے اور ہمیشہ ان لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔ میں نے کسانوں سے گنا کے علاوہ دیگر فصلوں کے بارے میں بھی سوچنے کو کہا تاکہ کسان زیادہ منافع کما سکیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا