English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف جانچ کے لیے عدالت عظمی تیار

share with us

نئی دہلی:17؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) سپریم کورٹ نے 2007 میں ہونے والے فسادات میں  ریاست اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے کردار کی جانچ کرنے والی عرضی پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چیف جسٹس دیپ مشرا، جسٹس کے ایم کھانولکر اور ڈی وائی چندر چوڑ کی بینچ نے عرضی دہندگان سے تمام فریق کو عرضی کی کاپی دینے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے فروری میں سماعت کے دوران کہا تھا کہ عدالت کو جانچ میں کسی بھی طرح کی بے قاعدگی نظر نہیں آئی ہے اور اترپردیش کی حکومت نے بھی ملزم آدتیہ ناتھ کو تمام الزامات سے بری کر دیا تھا۔الہ آباد ہائی کورٹ نے یکم فروری کو سیشن کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا ، جس میں آدتیہ ناتھ کے خلاف داخل فرد جرم پر غور کرتے ہوئے مجسٹریٹ کے حکم کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ 27 جنوری 2007 میں گورکھپور کی پولیس نے یوگی آدتیہ ناتھ سمیت دیگر 7 کے خلاف علاقے میں دو فرقوں کے درمیان کشیدگی کو بڑھاوا دینے کے جرم میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے متعدد رہنماؤں کو ایف آئی آر کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔اس ضمن میں ہندو یوا واہنی اور آدتیہ ناتھ کے ایک گروپ نے علاقے میں سرکاری جائیداد کو نقصان پہنچایا اور ایک ٹرین کو نذر آتش کر دیا تھا۔اس کے بعد نفرت آمیز بیان بازیوں سے علاقے کی صورتحال کشیدہ کرانے کے جرم میں یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا