English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی کے مدنپور میں آتشزدگی سے پچاس سے زائد گھرانوں کا چھن گیا آشیانہ

share with us

مدنپور :17؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)دہلی کے جنوبی علاقے مدنپور کھادر میں آتشزنی کے باعث کم و بیش 58 جھگی جھونپڑیاں جل کر خاک ہو گئیں۔آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ لیکن لوگوں کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے۔پولیس کو پیر کی شب تقریباً 12:55 بجے آگ لگنے کی خبر موصول ہوئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے موقع پر فائر برگیڈ کی 7 گاڑیاں بھیجی گئیں۔گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ لیکن تب تک 56 جھگیاں جل کر خاک ہو چکی تھی اور لاکھوں کو نقصان پہنچ چکا تھا۔آگ کے شعلوں کا عالم یہ تھا کہ ایک کلومیٹر کی دوری سے بھی اسے دیکھا جا سکتا تھا ۔ حالانکہ اس حادثے میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا