English   /   Kannada   /   Nawayathi

اناؤ گینگ ریپ: سی بی آئی نے ماکھی تھانے کے ایس ایچ او اور ایس آئی کو گرفتار کیا

share with us

اناؤ:17؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) اناؤ گینگ ریپ معاملے میں سی بی آئی نے بدھ کے روز کاروائی کرتے ہوئے اس وقت کے ایس ایچ او اشوک سنگھ بھدوریہ اور ایس آئی کامتا پرساد سنگھ دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتاری کے بعد سی بی آئی نے ان دونوں سے دوسرے پولیس اہلکاروں اور ملازموں کے کردار کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار جمعرات کے روز کورٹ میں پیش کیے جائیں گے۔ اگرچہ ان دونوں کو حکومت نے پہلے ہی معطل کر دیا ہے۔سی بی آئی کے مطابق اس وقت کے ایس ایچ او ماکھی اشوک سنگھ بھدوریہ اور ایس آئی کامتا پرساد سنگھ کو پوچھ گچھ کے لئے بدھ کے روز نول کشور روڈ میں واقع زونل دفتر میں بلایا گیا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد ہی انہیں دیر شام گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں کو آئی پی سی کی دفعہ 120بی، 193، 201، 218 اور آرمس ایکٹ کی دفعہ 3۔25 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ سی بی آئی کے مطابق ماکھی تھانے کی پولیس نے متاثرہ کے والد کے پاس سے اسلحہ برامد کرنے کی سازش کی تھی۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان دونوں پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ہی متاثرہ کے والد کو درخت میں باندھ کر پیٹا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جب متاثرہ کے والد کو پولیس تھانے لے گئی تھی تو ان کے پاس کوئی بندوق نہیں تھی لیکن بعد میں انہیں بندوق کے ساتھ گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ اس معاملے میں سی بی آئی جلد ہی اس وقت کے اناؤ کی ایس پی پشپانجلی، صفی پور کے سرکل افسر اور دیگر پولیس والوں سے بھی سی بی آئی تحقیقات کرےگی۔ اس سے قبل حکومت نے سرکل آفیسر، ایس ایچ او اور ایس آئی کے علاوہ اس معاملے میں چار دیگر پولیس اہلکار معطل کیے جا چکے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا