English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں و کشمیر: پاکستان کی فائرنگ میں فوجی جوان زخمی

share with us

سری نگر:17؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) ریاست جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں پاکستانی فوج کی فائرنگ میں ایک بی ایس ایف جوان زخمی ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق ضلع سانبہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر بھارت اور پاکستان کے افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں ایک بی ایس ایف جوان زخمی ہوگیا ہے۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ رات دونوں طرف کی فوجوں کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بتاتے ہوئے فائرنگ اور مارٹر شلنگ کی جس کے بعد بھارتی فوج نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ دونوں طرف کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ رات بھر وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ واضح رہے کہ منگل کو بھی اس علاقے میں پاکستانی فائرنگ سے ایک بی ایس ایف ہلاک ہو گیا تھا۔خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان 1999ء کے تنازعے کے بعد سنہ 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ تاہم جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود سرحدوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا