English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبرانِ اسمبلی کی خریدوفروخت پر بولے مرکزی وزیر، سو سو کروڑ کا آفر خیالی پلاؤ

share with us

بنگلورو16؍ مئی 2018(فکروخبر /ذرائع)  کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد اب وہاں کے سیاسی حالات کافی دلچسپ ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور سبھی پارٹیاں حکومت سازی کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کا دور بھی شروع ہوگیا ہے ۔ کمار سوامی نے بی جے پی پر ان کے ممبران اسمبلی کو 100-100 کروڑ روپے دینے کا الزام لگایا ہے تو وہیں اب بی جے پی نے بھی پلٹ وار کرتے ہوئے اس کو خیالی پلاو قرار دیا ہے۔مرکزی وزیر پرکاش جاوڑیکر نے کمار سوامی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اس کو خیالی پلاو قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت میں یقین نہیں رکھتی ہے۔ یہ کانگریس اور جے ڈی ایس کی بوکھلاہٹ ہے جو 100 کروڑ اور 200 کروڑ روپے کا خیالی پلاو پکا رہی ہے۔خیال رہے کہ جے ڈی ایس کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوامی نے بی جے پر الزام لگایا کہ جے ڈی ایس کے ممبران اسمبلی کو خریدنے کیلئے انہیں 100-100 کروڑ روپے تک کا آفر کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کالے دھن کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں اور ان کی ہی پارٹی بی جے پی ہمارے کچھ ممبران اسمبلی کو سو کروڑ روپے اور کابینی وزیر کا عہدہ دینے کا آفر دے کر خریدنے کی کوشش کرتی ہے ۔ یہ 100 کروڑ روپے بلیک کا ہوگا یا وہائٹ کا ؟۔ان کے پاس ممبران اسمبلی کو دینے کیلئے پیسے ہیں ، لیکن لوگوں کو وعدے کے مطابق دینے کیلئے 15 لاکھ نہیں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا