English   /   Kannada   /   Nawayathi

وارانسی پل حادثہ میں ۱۵ افراد کی موت ،حکومت نے چار سینئر افسران کو کیا معطل

share with us

وارانسی:16؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)اتر پردیش کے وارانسی شہر میں زیرتعمیر پل کے منہدم ہونے سے18 لوگوں کی موت ہوگئی۔حادثے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی حکومت نے چارافسران کو معطل کردیا ہے۔حادثے کے کچھ گھنٹوں  بعد ہی اترپردیش کےنائب وزیراعلی  کیشو پرساد موریہ وارانسی پہنچے اور اس پل کی تعمیراتی کام سے منسلک  چار سینیئر افسران کو معطل کرنے کا حکم صادر کردیا۔ اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی  وارانسی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ حادثے کی تفصیلات جاننے کی کوشش کریں گے۔ اور ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے ملاقات کرتعزیت بھی کریں گے۔اس حادثے میں جن افسروں پر عتاب نازل  ہواہے ان میں چیف پروجیکٹ منیجر ایچ سی تیواری، پروجیکٹ منیجرکے این سودن، اسسٹنٹ انجینیئر  راجندر سنگھ اور لال چند شامل ہیں۔ ساتھ ہی ریاستی حکومت کی جانب سے مریضوں کے اہل خانہ  کو 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔نائب وزیراعلی کیشوپرساد موریہ  نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے حکومت لگاتار حالات کا جائزہ  لےرہی ہے۔ اور اس حادثے کی جانچ ایک اعلی سطحی کمیٹی کو دے دی گئی ہے اور اس کی رپورٹ آتے ہی قصورواروں  کو سخت سزا دی جائےگی۔وارانسی میں کینٹ اسٹیشن کے نزدیک اس پل کے گرنے سے درجنوں لوگ ملبے کے نیچے دب کر ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق ابھی تک 18 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 50 سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہیں۔اس حادثے کے فوراً بعد این ڈی آر ایف اور فوج کی ایک ٹیم کو راحت کاری کے لیے بھیجا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا