English   /   Kannada   /   Nawayathi

آندھرا پردیش:گوداوری دریا میں کشتی الٹنے سے 40 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ

share with us

کاکی ناڑا:16؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع میں آج ایک کشتی گوداوری دریا میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 40 لوگوں کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔ کشتی پر صلاحیت سے زیادہ 60 لوگ سوار تھے۔سرکاری ذرائع کے مطابق کشتی کونڈاموڈالو سے دیوہ پتنم جا رہی تھی کہ مغربی گوداوری کی طرف اس دوران ویڈاپلی کے درمیان الٹ گئی ۔ کشتی پر سوار قبائلی لوگ دیوی پتنم سے روز مرہ کی ضروری اشیا خرید کر دریا کے نچلے حصے میں آباد اپنی بستی واپس آرہے تھے ۔ذرائع کے مطابق، اس دوران اچانک آنے والی آندھی کی وجہ سے کشتی کا توازن بگڑ گیا اور دریا میں الٹ گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا