English   /   Kannada   /   Nawayathi

موسم کے مزاج میں پھر سے تبدیلی، دیر رات آئی تیز آندھی

share with us

نئی دہلی:16؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)ملک میں آندھی آنے کا سلسلہ جاری ہے، صبح کے تقریباََ 3 بجے دارالحکومت دہلی کو آندھی نے اپنی چپیٹ میں لیا ۔ واضح رہے کہ اب تک آندھی کی تباہی سے تقریباََ 100لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق صرف اترپردیش میں 51لوگو ں کی موت طوفان سے ہوئی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسم نے کل ہی آگاہ کر دیا تھا کہ موسم پھر سے بدل سکتا ہے ۔گزشتہ کچھ روز سے ملک کے دیگرحصوں میں طوفان اور تیز بارش ہو رہی ہے جس کے سبب کافی نقصان ہوا ہے ۔ موسم کے اس بدلتے مزاج کی وجہ سے ستکڑوں لوگوں کی اب تک جان جا چکی ہے علاوہ ازیں ٹرافک پر بھی سخت اثر پڑا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا