English   /   Kannada   /   Nawayathi

ساحلی کرناٹکا میں بی جے نے بھاری اکثریت کے ساتھ درج کی جیت 

share with us

 

بھٹکل ، کمٹہ ، کاروار میں بھی بی جے پی کانگریس پر ہوئی حاوی 

بھٹکل 15؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) ساحلی کرناٹکا میں مودی لہر کام کرگئی اور اترکنڑا سمیت جنوبی کنیرا کے اکثر سیٹوں پر بی جے پی قابض ہوگئی۔ شہر کی بات کی جائے تو یہاں کل پانچ امیدوار تھے جن میں مقابلہ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان رہا۔ شروع شروع میں کانگریس آگے رہی لیکن کچھ ہی دیر بعد بی جے پی کے سنیل نائک آگے پر رہے اور آخر تک وہ 83,172ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ منکال وائیدیا 77,242پر ہی سمٹ گئے ، اس طرح سنیل نائک پانچ ہزار سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ کمٹہ کی بات کی جائے تو یہاں بھی مقابلہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان رہا جس میں بی جے پی کے دنیکر کیشو شیٹی نے اپنی حریف شاردھا شیٹی کو شکست دی ۔ بی جے پی یہاں 59,392سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہیں جبکہ کانگریس کو صرف 26642سیٹیں ملیں۔ کاروار میں بھی بی جے پی کے امیدوارروپالی سنتوش نائک نے بازی مارتے ہوئے 60,339، جے ڈی ایس 46,275 اور کانگریس 45,071سیٹیں حاصل کرسکیں۔ اڈپی ضلع کے بیندور میں بی جے پی کے شیوا کمار شیٹی نے 96,029ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ، یہاں کانگریس کے گوپال پجاری کو 71,636 ووٹ ملے۔ کنداپور میں بی جے پی کے ہلاڑی شرینواس شیٹی کو 1,34,034 ووٹ ملے اور یہاں کانگریس کو صرف 47,029 ووٹ ہی مل پائے۔ اڈپی شہر میں بھی بی جے پی کے رگھوپتی بھٹ نے 89,4946 نے جیت درج کی اور کانگریس کے پرمود مہادیو راج کو 72,902 کو ووٹ ملے۔ جنوبی کنیرا کے نتائج میں بی جے پی نمایاں طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ یہاں کی آٹھ سیٹوں میں کل سات سات سیٹوں پر بی جے نے بازی مارلی ۔یہاں کانگریس کے رمناتھ رائے ، محی الدین باوا ، جے آر لوبو سمیت کئی کانگریسی لیڈران کو شکست سے دو چار ہوئے۔ لیکن منگلور سے انتخابات لڑنے والے یوٹی قادر کو 80,813حاصل ہوئے اور اس نے سنتوش کمار رائے 61,074کو تقریباً انیس ہزار ووٹوں سے شکست دی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا