English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کی نہتے فلسطینی مظاہرین پراسرائیلی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت 

share with us

فلسطینی عوام کے نصب العین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جائز حقوق کی بحالی کی حمایت کا اعادہ


ریاض:15؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب نے نہتے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی بحالی اور نصب العین کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں غزہ کی پٹی میں غیر مسلح فلسطینیوں کو فائرنگ میں ہدف بنانے پر اسرائیلی فورسز کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔وزارت خارجہ کے ذریعے نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ اسرائیلی فوج کے تشدد کو رکوانے اور برادر فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔وزارت خارجہ نے سعودی مملکت کی جانب سے فلسطینی نصب العین اور اقوام متحدہ کی قرارداد وں اور عرب امن اقدام کے مطابق جائز حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کی حمایت کا ا عادہ کیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا