Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا

غزہ میں فلسطینی مظاہرین کا قتل عام، ترکی کا تین روزہ سوگ اور آئندہ جمعہ کو اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کا اعلان 

share with us

استنبول/لندن :15؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے پرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترکی میں فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں نہتے فلسطینی مظاہرین کا اجتماعی قتل عام کیا ہے۔ اہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے صہیونی ریاست کے مجرمانہ طرز عمل کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں گزشتہ روز منگل سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تین روزہ سوگ منایا جائیگا۔ترک صدر نے کہا کہ ان کا ملک اور حکومت فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ جمعہ کو ترکی کے شہر استنبول میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان مظاہر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک فلسطینیوں کے لیے فنڈ جمع کریں گے۔خیال رہے کہ کل سوموار کوغزہ میں اسرائیل سے متصل سرحد پر متعدد مقامات پر ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 60 فلسطینی شہید اور تین ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔ شہدا میں سات بچے بھی شامل ہیں۔ترک صدر نے امریکا کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی فلسطینی قوم کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش قراردیا۔

متعلقہ مضامین

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا