English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی خوشی منانے والے ممالک کا عمل شرمناک ہے، عرب لیگ

share with us

سفارتی خانہ کی منتقلی کا اقدام بین الاقوامی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے،بیان


قاہرہ:15؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) عرب لیگ نے امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی اقدام کی خوشی منانے والے ممالک کا عمل شرمناک ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق عرب لیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔ دریں اثنا فرانس اور اردن نے بھی اس امریکی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب چیک جمہوریہ، ہنگری اور رومانیہ نے یورپی یونین کے اس مذمتی بیان کو بلاک کردیا ہے، جس میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا