English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک کے نتائج کو لے کر شیو سینا کا مودی سرکار پر حملہ ،کہا،ہمت ہے تو بیلیٹ پیپر سے لڑے چنائو

share with us

مہاراشٹرا:15؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)  کرناٹک  اسمبلی انتخابات کے نتائج پر رد عمل پیش کرتے ہوئے بی جے پی کی اتحادی جماعت شیو سینا کے سربراہ اُدھو ٹھاکرے نے ای وی ایم مشین پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔اُدھو ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ بی جے پی ای وی ایم مشین کے بجائے بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات میں حق رائے دہی  کے عمل کو انجام دے۔ انہوں نے کہا کہ ''اگر ایسا ہوتا ہے تو یقیناً عوام کے سامنے تصویر بالکل واضح ہو جائے گی''۔واضح رہے کہ ادھو ٹھاکرے اس سے قبل بھی ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر سے انتخابات کرانے کی وکالت کر چکے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے نے ٹویٹ میں کہا کہ یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی فتح ہے۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی ضمنی انتخابات میں ہار رہی ہے جبکہ ودھان سبھا انتخابات میں فتح حاصل کر رہی ہے۔ بی جے پی کو اگر خود پر اعتبار ہے تو بیلٹ پیپر سے انتخابات کرائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جب تمام افراد ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر سے حق رائے دہی کی وکالت کر رہے ہیں تو ایک مرتبہ ایسا کیا جائے، جس سے خدشات ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا